ملک میں عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی عیدالفطر کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کو چھٹیاں دی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 22 سے 27 مئی تک تعطیلات ہوں گی، وزارت داخلہ کی جانب سے 6 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
جن اداروں میں ہفتہ وار دو تعطیلات ہوتی ہیں وہ تمام دفاتر جمعرات 28 مئی سے کھلیں گے،۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی تھی کہ عید الفطر کا چاند24  مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے آج محکمہ موسمیات کو عید الفطر کی چاند کے حوالے سے پیش گوئی کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ہفتے کو کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں طلب کیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات چاند سے متعلق کوئی پیشگوئی نہ کرے، بلکہ محکمہ موسمیات رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کرے۔

Comments

Popular posts from this blog

کرونا وائرس :‌ بچوں‌ کی حفاظت کے لیے زبردست اقدام

آوارہ کتے کرونا کو پھیلانے کا ذریعہ بنے

Deal of Heaven Palace