ALL IN ONE : News, Health, Business, Science & Technology, Religious, Sports, Entertainment and Weather.
About us
Get link
Facebook
X
Pinterest
Email
Other Apps
The website contains updated information and short notes on different topics related to World, like News, Health, Education, Business, Science and Technology, Religious, Sports, Entertainment and Weather.
بنکاک: تھالی لینڈ کے دارالحکومت میں پیدا ہونے والے نومولود بچوں کو کرونا سے بچانے کے لیے چہروں کو فیس شیلڈ ڈھک لیا گیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے اسپتال پرارام 9 میں نومولود بچوں کو کرونا سے بچانے کے لیے فیس شلیڈ کا انتظام کیا گیا۔ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق انتظامیہ نے پیدا ہونے والے بچوں کے چہروں پر حفاظتی شیلڈ پہنا دی تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں نرسز دو نومولود بچوں کو گود میں لیے کھڑی تھیں اور ان کے چہرے شیلڈ سے ڈھکے ہوئے تھے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ہم پیدا ہونے والے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں تاکہ ننھے مہمان جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس عمر رسیدہ افراد کے ساتھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے کیونکہ اُن کا مدافعتی نظام مضبوط نہیں ہوتا۔ یاد رہے کہ دو اپریل کو امریکا میں کرونا وائرس کی وجہ سے نومولود بچے کی ہلاکت سامنے آئی تھی جس...
اوٹاوا: کینیڈا کے سائنسی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کی انسانوں میں منتقلی آوارہ کتوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے ناول کرونا وائرس کی انسانوں میں منتقلی کے حوالے سے اس سے قبل مختلف تحقیقی مطالعے سامنے آچکے ہیں جن کے نتائج علیحدہ علیحدہ رہے ہیں۔ بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ چمگادڑ کی وجہ سے کرونا وائرس انسانوں میں منتقل ہوا جبکہ کچھ کا یقین ہے کہ اس وائرس کی بڑی وجہ پینگولین ہیں۔ اس حوالے سے ایک تحقیق ہوئی جس میں سانپ کو بھی قصور وار قرار دیا گیا البتہ حال ہی میں ہونے والے مطالعے میں ایک نئی بات سامنے آئی جو یقیناً سب کے لیے ہی پریشانی کا باعث ہے۔ کینیڈا کی اوٹاوا یونیورسٹی میں ہونےو الی تحقیق میں ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ آوارہ کتوں نے عارضی طور پر کرونا وائرس کو پھیلانے میں کردار ادا کیا اور اُن کی وجہ سے ہی یہ وائرس انسانوں میں منتقل ہوا۔ تحقیقی ٹٰیم کے سربراہ شوہوا شیا کے مطابق کووڈ 19 کی بیماری انسانوں میں آوارہ کتوں سے منتقل ہوئی، خصوصاً آنتوں سے، جہاں پر پہلے سے چمگادڑ کا گوشت موجود تھا۔ جرنل مولی...
حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار ایک بار بصرہ کے ایک مَحَلّے میں ایک زیرِ تعمیر عالیشان محل کے اندر داخِل ہوئے، کیا دیکھتے ہیں کہ ایک حَسین نوجوان مزدوروں ، مستریوں اور کام کرنے والوں کو بڑے اِنہماک (اِن۔ہِ۔مَاک) کے ساتھ ہر ہر کام کی ہدایت دے رہا ہے۔ حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار نے اپنے رفیق حضرت سَیِّدُنَا جعفر بن سلیمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان سے فرمایا: ’’ مُلاحَظہ فرمائیے یہ نوجوان محل کی تعمیر وتَزئین (یعنی زیب و زینت) کے مُعامَلے میں کس قَدَر دِلچسپی رکھتا ہے مجھے اِس کے حال پر رحم آ رہا ہے میں چاہتا ہوں کہ اللہ تعالٰی سے دُعا کروں کہ اِسے اِس حال سے نَجات دے، کیا عَجب کہ یہ جوانانِ جنّت سے ہو جائے ۔ ‘‘ یہ فرما کر حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینار علیہ رَحمَۃُ اللہ الغفّار، حضرتسَیِّدُنَا جعفر بن سلیمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان کے ساتھ اُس کے پاس تشریف لے گئے، سلام کیا ۔ اُس نے آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَ...