ایم کیوایم لندن کا ایس آر اے سے گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی
کراچی : سیکیورٹی اداروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کریکر حملوں میں ملوث ہونے کے شعبے میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا، کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر کریکرحملوں کے واقعات کی تحقیقات کے دوران سیکیورٹی اداروں کی جانب سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر جمیل نے کہا ہے کہ جن ملزمان نے حملے کئے انکے قریب پہنچ چکے ہیں، تنظیم کا لیڈر اصغر شاہ افغانستان روپوش ہوگیا
ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ اصغر شاہ بدین میں رن کچھ کے مقام سے بھارت بھی گیا تھا، را ، بی ایل اے اور ایس آر اے کو فنڈنگ کررہی ہے، کالعدم تنظیم کے لڑکوں کو افغانستان میں ٹریننگ دی جاتی ہے، دہشتگرد افغان سرحدی علاقوں میں پہاڑوں میں پناہ لے رہے ہیں۔
ڈاکٹر جمیل کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کےلیے کام کرنے والے نئے لڑکے تعلیم یافتہ، ٹیکنالوجی ماہر ہیں، کریکر چھپانے کےلیے ملزمان سیٹ کا فوم نکال کر اسکے اندر چھپاتے ہیں، کافی حد تک معلومات حاصل کرلیں ہیں لیکن اہم معلومات کا انتظار ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر جمیل نے مزید کہا کہ حالیہ دہشتگردی میں ایم کیو ایم لندن بھی ملوث ہے، ایم کیو ایم لندن کا ایس آر اے سے گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔
Comments
Post a Comment