A ways to fight quarantine blues amid Coronavirus Pandemic

Coronavirus

دنیا کے تقریباً تمام ہی ممالک کرونا وائرس سے نبردآزما ہیں اور روک تھام کے لیے مختلف اقدامات بھی کررہے ہیں جن میں سب سے اہم لاک ڈاؤن ہے۔
دنیا بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے  ایک محتاط اندازے کے مطابق تین ارب سے زائد انسان گھروں میں محصور ہیں، لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کا اہم مقصد یہ ہے کہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔
گھر میں مسلسل رہنے اور کام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور اب وہ ذہنی دباؤ کا شکار بھی ہورہے ہیں۔
ماہرین نے گھروں میں رہنے والے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ خودکو ذہنی دباؤ اور پریشانی سے محفوظ رکھنے کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اپنا وقت اچھا گزاریں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسمانی صحت کا تعلق براہ راست ہمارے ذہن سے جڑا ہے، اگر کوئی پریشان یا ذہنی دباؤ کا شکار ہوتا ہے تو اُس کے جسم کا اندرونی نظام کمزور پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ بیمار ہونے لگتا ہے۔
انسان عام طور پر پریشانی کا شکار اُس وقت ہوتا ہے جب کو ضرورت سے زیادہ چیزوں کو محسوس کرتا یا اُن کے بارے میں سوچنے لگتا ہے، ایسے میں ذہن پر دباؤ پڑتا ہے۔
آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ قرنطینہ میں رہتے ہوئے آپ اپنے وقت کو اچھا کیسے بنا سکتے ہیں جس سے ذہنی دباؤ یا مایوسی کا عنصر بھی مکمل ختم ہوجائے گا۔

باقاعدگی سے ورزش کریں

خود کو صحت مند رکھنے کے لیے گھر میں باقاعدگی کے ساتھ ورزش کریں کیونکہ یہ آپ کو مشکل وقت سے نکلنے کا عزم دیتی ہے اور آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بھی بناتی ہے جو کہ وائرس سے بچنے کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے۔ اگر گھر میں ورزش کا سامان موجود نہیں تو بھاری چیزوں کو استعمال کر کے ہی ایکسرسائز کی جاسکتی ہے۔

تخلیقی کام کریں

جذبے کو بڑھانے کے لیے سب سے بہترین چیز ڈرائینگ یا اسکیچنگ کرنا بہتر ہے،  ایسا کرنے سے آپ کو اپنے احساسات کو کاغذ پر اتارنے نادر موقع ملے گا، پھر اُس ڈرائینگ میں رنگ بھریں اور پھر اسے دیوار پر چسپاں کردیں۔

ڈائری لکھیں اور آن لائن ویڈیوز بنائیں

ماہرین کے مطابق لکھنا صحت مندانہ عمل ہے، جس سے ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤ کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ گھر میں رہ کر آپ اپنی ڈائری بنائیں جس میں پرانی یادیں اور ناقابل فراموش واقعات یا وہ لمحات تحریر کریں جو آپ کے ذہن میں خوشی کا غم کے احساس کو ابھارتے ہیں۔ ایسا کرنے سے آپ خود کو پہلے سے سلجھا ہوا اور خوش محسوس کریں گے۔
ویڈیوز اور وی لاگز بنانے سے آپ اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں جس سے آپ کے اندر موجود تناؤ کی کیفیت ختم ہوگی اور پھر آپ اس کے فیڈ بیک کے انتظار میں خوش رہیں گے۔ اگر آپ کے ویڈیوز کو پسند کرلیا گیا تو مستقبل میں آپ اس کو جاری رکھتے ہوئے پیسہ بھی کما سکتے ہیں۔

ویڈیو کال پر اپنے پیاروں گفتگو کریں

ایسے وقت میں آپ اُن لوگوں کو یاد کریں جن کے ساتھ آپ وقت گزارنا چاہتے ہیں، جو آپ کے اچھے وقت کے ساتھی ہیں اور آپ سے محبت کرتے ہیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو دائمی خوشی کا احساس ہوگا۔

نئے کھانے بنائیں

یہ ایک ایسا وقت ہے کہ اگر آپ کو کھانا بنانا نہیں آتا تو آپ آسانی کے ساتھ سیکھ سکتے ہیں اور اگر آپ پہلے سے پکانا جانتے ہیں تو نئی ڈشز بنانا سیکھ سکتے ہیں، اس ضمن میں یوٹیوب آپ کے لیے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

مطالعہ کریں

ایسے وقت میں خود کو مصروف رکھنے کے لیے سب سے بہترین کام مطالعہ کرنا ہے، آپ اپنی پسندیدہ کتابوں ، افسانوں، شعری مجموعوں کو پڑھیں ، سیاسی اور سماجی موضوعات پر لکھے گئے آرٹیکل  کو بھی آن لائن پڑھا جاسکتا ہے، جب آپ مطالعے میں مصروف رہیں گے تو خود بہ خود ہی فضول باتیں سوچنے سے رک جائیں گے۔

اپنے ارد گرد موجود مثبت چیزوں کے بارے میں سوچیں

یہ بہترین وقت ہے کہ آپ اپنے اردگرد موجود مثبت چیزوں کے بارے میں سوچیں اور اُن کی بنیاد پر اپنے پیاروں کے ساتھ مل کر مستقبل کا لائحہ عمل بنائیں تاکہ جیسے ہی دنیا اور معمولاتِ زندگی بحال ہو آپ اپنی زندگی کو پہلے سے بہتر انداز سے گزار سکیں۔

Comments

Popular posts from this blog

کرونا وائرس :‌ بچوں‌ کی حفاظت کے لیے زبردست اقدام

آوارہ کتے کرونا کو پھیلانے کا ذریعہ بنے

Deal of Heaven Palace