Mask is Mandatory for Karachi Citizen

کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران گھر وں سے باہر نکلنے والے شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

It's still easy to find coronavirus mask ads on Facebook | TechCrunch

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے محکمہ داخلہ کی جانب سے لاک ڈاﺅن کے دوران عائد پابندیوں پر عملدرامد کے احکامات جاری کر دیے ہیں جس میں پابندیوں اور مختلف کاروبار جن کی اجازت سے متعلق وضاحت کی گئی ہے۔
کمشنر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ گھر سے نکلیں والے تما م شہری ماسک استعمال کر نے کے پابند ہوں گے، وہ ماسک اس طرح استعمال کریں گے کہ ناک، منہ اور تھوڑی پوری طرح ڈھک جائے۔
نوٹیفکیشن میں تندور وں اور بیکریوں کو کام کر نے کی اجازت دے دی گئی ہے، یعنی لاک ڈاﺅن کے دوران تندورصبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کھولے جاسکیں گے جب کہ ریستورانوں کو صر ف گھرلے جانے کے لیے یا ہوم ڈیلیوری کے لیے صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کھولنے نکی اجاز ت ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جس کاروبار کے لیے محکمہ داخلہ نے اجازت دی ہے اور ان کے لیے جو اوقات مقرر کئے ہیں ان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، ہر کارکن اور ملازم کے لیے لازمی ہو گا کہ اسے کام سے قبل چیک کیا جائے، دیکھا جائے کہ وہ نزلہ، کھانسی یا بخار میں مبتلا نہ ہو اور اگرکسی کو کوئی شکایت ہو یا اس میں ان میں سے کوئی بھی علامت ہو تو اسے کام کی اجازت نہ دی جائے بلکہ اسے فوری طور پر اسپتال بھیجا جائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیکٹری مالکان کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ کام کی جگہوں کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے مطلوبہ تقاضے پورے کریں اور ضروری اسپرے کریں، اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ کام کر نے والوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار ہے، مالکان پابند ہوں گے کہ وہ اپنے کارکنوں کے لیے ماسک، سینی ٹائزرز اور صابن مہیا کریں تاکہ وہ جراثیم سے پاک رہنے کا عمل دہرا سکیں۔
افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالکان کے لیے یہ بھی لازمی ہو گا کہ وہ بائیو میٹرک مشینوں کو ہر بار استعمال کے بعد جراثیم سے پاک رکھنے کا انتظام کریں۔
کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کرائیں اور یقینی بنائیں کہ کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے حکومت کی کوششوں کو موثر بنانے میں وہ اپنا بھرپور کر دار ادا کریں، اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ عوام کے مفاد میں ان پر جو پابندیاں عاید کی گئی ہیں ان پر ان کی روح کے مطابق عمل ہو ۔

Comments

Popular posts from this blog

کرونا وائرس :‌ بچوں‌ کی حفاظت کے لیے زبردست اقدام

آوارہ کتے کرونا کو پھیلانے کا ذریعہ بنے

Deal of Heaven Palace