Sindh government finalises SOPs for Holy month of Ramadan

Ramadan (Ramzan) 2020 date in India : Things you should know ...

کراچی : سندھ حکومت کی جانب رمضان المبارک کے لیے ایس او پی تیار کرلیے گئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد رمضان ایس او پی آج جاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کوروکنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ، اس سلسلے میں رمضان المبارک کےلیے ایس او پی تیار کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ مساجد میں نماز تراویح کے بڑے اجتماعات نہیں ہوں گے ، مساجد میں نماز تراویح میں 3سے5افراد شریک ہوسکیں گے جبکہ شادی ہالزاور دیگر عوامی مقامات پر بھی تراویح کے اجتماعات کی اجازت نہیں۔

ذرائع کے مطابق افطار پارٹیوں اورمرکزی شاہراہوں پر دسترخوان لگانا ممنوع ہے ، چھوٹی بڑی مارکیٹس، شاپنگ سینٹرز بند رہیں گے، دکانیں کھولنے پر قانونی کارروائی ہوگی، دکانوں سے صرف آن لائن کام ہوگا۔

سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے فیصلوں پرصدر مملکت، گورنر سندھ کوبھی اعتماد میں لیا، رمضان میں پابندی سے مستثنیٰ کاروبار کےاوقات کارشام 5بجے تک ہوں گے۔

ایس او پی کے مطابق رمضان کے پیش نظر ریسٹورینٹس کےاوقات کار تبدیل ہوں گے، سموسے، پکوڑوں کی دکانیں، ٹھیلوں، بیکریز کو شام 5بجے تک بند جرنے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریستوران ہوم ڈیلیوری، ڈرائیوتھرو سروس شام 5بجے کے بعد کرسکیں گے جبکہ تیارکھانوں کی ڈیلوری، آن لائن سروس شام 5سے رات 11بجے تک ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع سندھ حکومت نے مزید کہا کہ سپر اسٹورز میں ایس او پی پر عمل نہ ہوا تو بند کردیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کےبعد رمضان ایس او پی آج جاری کی جائے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

کرونا وائرس :‌ بچوں‌ کی حفاظت کے لیے زبردست اقدام

آوارہ کتے کرونا کو پھیلانے کا ذریعہ بنے

Deal of Heaven Palace